سورة البقرة - آیت 223

نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّىٰ شِئْتُمْ ۖ وَقَدِّمُوا لِأَنفُسِكُمْ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّكُم مُّلَاقُوهُ ۗ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تمہاری عورتیں تمہارا کھیت ہیں (ف ١) سو تم اپنے کھیت میں جیسے (جب) چاہو ، جاؤ اور اپنی جانوں کے لئے پہلے سے تدبیر کرو اور خدا سے ڈرو اور جان لو کہ تمہیں اس سے ملاقات کرنا ہے اور خوشخبری سنا ایمانداروں کو ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ یہود کہا کرتے تھے اگر عورت کو پیٹ کے بل کر کے مجامعت کی جائے تو بچه احول (بھینگا) پیدا ہوتا ہے، اس پر یہ آیت اتری کہ عورتیں کھیتی ہیں جماع کے لیے کوئی آسن مقرر نہیں ہے ہر آسن پر جماع کرسکتے ہو مگر اولاد پیدا ہونے کی جگہ میں ہو۔