سورة مريم - آیت 30

قَالَ إِنِّي عَبْدُ اللَّهِ آتَانِيَ الْكِتَابَ وَجَعَلَنِي نَبِيًّا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بچہ بولا میں اللہ کا بندہ ہوں ، اس نے مجھے کتاب (انجیل) دی اور نبی بنایا ہے ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 گویا سب سے پہلا کلمہ جو حضرت عیسیٰ نے اپنی زبان سے ادا کیا وہ اللہ تعالیٰ کی بندگی کا اعتراف تھا اور یہ کہ آئندہ مجھے کتاب مقدس انجیل ملے گی ۔