سورة مريم - آیت 22
فَحَمَلَتْهُ فَانتَبَذَتْ بِهِ مَكَانًا قَصِيًّا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر مریم( علیہا السلام )نے اس لڑکے کو پیٹ میں لیا پھر اسے لیکر کسی دور کے مکان میں کنارے ہوئی ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 تاکہ حمل کے دن لوگوں کے طعن و تشنیع اور چہ میگوئیوں سے محفوظ رہ کر گزار سکیں۔ ” دورمکان“ سے مراد بیت اللحم ہے جو بیت المقدس سے آٹھ میل دور واقع ہے اسی کا نسائی میں حضرت انس کی ایک روایت میں ذکر ہے اور یہی وہ مشہور بات ہے جسے مفسرین یکے بعد دیگرے نقل کرتے رہے ہیں اور اس باب میں نصاریٰ کو بھی کوئی شک نہیں ہے۔ (ابن کثیر)