سورة مريم - آیت 17

فَاتَّخَذَتْ مِن دُونِهِمْ حِجَابًا فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر ان کی طرف سے ایک پردہ ڈال دیا پھر ہم نے اسکی طرف اپنی روح کو بھیج دیا پھر وہ ہماری روح پورا انسان بن کر اس کے سامنے آئی ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 بعض مفسرین نے اگرچہ رُوحَنَا ہماری (روح) سے مراد حضرت عیسیٰ کی روح مراد لی ہے مگر زیادہ تر قرین قیاس یہی ہے کہ اس سے مراد حضرت جبرئیل ہی لئے جائیں جیسا کہ آگے فرمایا جا رہا ہے کہ وہ ایک اچھے خاصے پورے آدمی کی شکل میں ان کے سامنے آگیا۔ (فتح القدیر)