سورة مريم - آیت 6
يَرِثُنِي وَيَرِثُ مِنْ آلِ يَعْقُوبَ ۖ وَاجْعَلْهُ رَبِّ رَضِيًّا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
جو میرا وارث ہو اور اولاد یعقوب کا بھی وارث ہو ، اور اے رب اسے پسندیدہ کر ۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 یعنی پیغمبری کا وارث ہوجیسا کہ جمہور مفسرین نے بیان کیا ہے کہ کیونکہ پیغمبروں کے مال و دولت کا کوئی وارث نہیں ہوتا۔ آنحضرت نے فرمایا ہے : ہم انبیاء کا کوئی وارث نہیں ہوتا، ہم جو مال چھو دیتے ہیں وہ صدقہ ہوتا ہے ابن کثیر