سورة الكهف - آیت 86

حَتَّىٰ إِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِي عَيْنٍ حَمِئَةٍ وَوَجَدَ عِندَهَا قَوْمًا ۗ قُلْنَا يَا ذَا الْقَرْنَيْنِ إِمَّا أَن تُعَذِّبَ وَإِمَّا أَن تَتَّخِذَ فِيهِمْ حُسْنًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یہاں تک کہ جب وہ سورج ڈوبنے کی جگہ پر جا پہنچا ، تو اس نے سورج کو کیچڑ کے چشمہ میں ڈوبتا ہوا پایا ، اور وہاں اس نے ایک قوم کو دیکھا ہم نے کہا اے ذوالقرنین یا تو تو انہیں عذاب دے ، یا ان میں خوبی رکھ دے ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 یعنی وہ مغرب کی جانب پیہم فتوحات کرتا ہوا آگے بڑھتا رہا یہاں تک کہ خشکی کے اس آخری سرے پر پہنچ گیا جہاں آبادی ختم ہو کر سمندر (بحر محیط) شروع ہوتا ہے ف 5 یعنی وہاں غروب آفتاب کے وقت انہوں نے دیکھا کہ سورج سمندر میں یوں ڈوبتا ہے جیسے وہ کسی کالے پانی کے کنڈ یا گرم چشمے میں ڈوب رہا ہو۔