سورة الكهف - آیت 53
وَرَأَى الْمُجْرِمُونَ النَّارَ فَظَنُّوا أَنَّهُم مُّوَاقِعُوهَا وَلَمْ يَجِدُوا عَنْهَا مَصْرِفًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور مجرم آگ کو دیکھ کر سمجھ جائیں گے کہ ہمیں اس میں گرنا ہے مگر اس سے ہٹ رہنے کا موقع نہ پائیں گے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 کیونکہ اس کی آگ نے انہیں ہر طرف سے گھیر رکھا ہوگا۔