سورة الكهف - آیت 38

لَّٰكِنَّا هُوَ اللَّهُ رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِرَبِّي أَحَدًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

لیکن میں کہتا ہوں کہ اللہ ہی میرا رب ہے اور میں اپنے رب کے ساتھ کوئی شریک نہیں ٹھہراتا ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 اس سے معلوم ہوا کہ وہ صاحب باغ مشرک تھا۔ بہت سے مشرک ایسے ہیں جو اللہ تعالیٰ کو تو مانتے ہیں مگر اس کے ساتھ شرک بھی کرتےہیںİ وَمَا يُؤۡمِنُ أَكۡثَرُهُم بِٱللَّهِ إِلَّا ‌وَهُم ‌مُّشۡرِكُونَĬ تنبیہ: آنحضرت ﷺنےپریشانی کا علاج اس کلمہ کا پڑھنا تجویز فرمایا :( اللَّهَ ‌اللَّهَ رَبِّي لَا ‌أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا) (ت ۔ ن)