سورة الكهف - آیت 36

وَمَا أَظُنُّ السَّاعَةَ قَائِمَةً وَلَئِن رُّدِدتُّ إِلَىٰ رَبِّي لَأَجِدَنَّ خَيْرًا مِّنْهَا مُنقَلَبًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور میں نہیں سمجھتا کہ قیامت کی گھڑی قائم ہو اور اگر میں اپنے رب کی طرف پھر پہنچایا بھی جاؤں تو ان باغوں سے بہتر جگہ پاؤں گا ۔(ف ١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 کیونکہ جب اس نے دنیا میں یہ مال اور نعمتیں دی ہیں تو آخرت میں اس سے بہتر ملیں گی۔