سورة الإسراء - آیت 92

أَوْ تُسْقِطَ السَّمَاءَ كَمَا زَعَمْتَ عَلَيْنَا كِسَفًا أَوْ تَأْتِيَ بِاللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ قَبِيلًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یا جیسے تو کہا کرتا ہے آسمان کو ہم پر ٹکڑے ٹکڑے گر ادے ، یا تو فرشتوں کو اور اللہ کو سامنے لے آئے۔ (ف ١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 بدبختوں کا اشارہ اس آیت کی طرف ہے جس میں ارشاد ہے :İإِن نَّشَأۡ ‌نَخۡسِفۡ بِهِمُ ٱلۡأَرۡضَ أَوۡ نُسۡقِطۡ عَلَيۡهِمۡ كِسَفٗا مِّنَ ٱلسَّمَآءِۚĬ کہ اگر ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کا ٹکڑا گرا دیں۔ (سبا :9)