وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَّكَ عَسَىٰ أَن يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا
اور کچھ رات قرآن کے ساتھ جاگتا رہ یہ تیرے لئے زائد حکم ہے ، شاید تیرا رب تجھے تعریف کے مقام میں کھڑا کرے ۔
ف 1 یعنی فرض نماز کے علاوہ یہ خاص طور آپ کے حق میں نفل ہے کیونکہ آپ مغفور الذنب ہیں بعض نے لکھا ہے یعنی یہ آپ پر ایک زائد فرض ہے حضرت عائشہ کی ایک روایت میں بھی ہے کہ آنحضرت نے فرمایا : وتر مسواک، اور تہجد مجھ پر فرض ہیں اور تمہارے لئے نفل مگر یہ دوسری احادیث صحیحہ کے خلاف ہے۔ واللہ اعلم (قرطبی) ف 2 اللہ تعالیٰ کی طرف سے عی وعدہ ہے اور اس کا وقوع ضروری ہے مقام محمود‘ کے لفظ معنی ہیں ” ایسا مقام جس کہ تمام لوگ حمد تعریف کرینگے ” اکثر علما کے نزدیک اس سے مراد مقام شفاعت ہے بلکہ بعض نیح اجماع نقل کیا ہے شوکانی شاہ صاحب لکھتے ہیں : نیند سے جاگ کر قرآن پڑھا کر یہ حکم سب سے زیادہ تجھ پر کیا ہے کہ تجھ کو بڑا مرتبہ دینا ہے وہ تعریف کا مقام ہے شفاعت (کبری) کا جب کوئی پیغمبر نہ بول سکے گا۔ تب حضرت اللہ تعالیٰ سے عرض کر کے خلق کو چھوڑ دیں گے تکلیف سے