سورة الإسراء - آیت 77

سُنَّةَ مَن قَدْ أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِن رُّسُلِنَا ۖ وَلَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِيلًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہ دستور پڑگیا ہے (ف ١) ہمارے ان رسولوں کا جنہیں ہم نے تجھ سے پہلے بھیجا تھا اور تو ہمارے دستور میں تبدیلی نہ پائے گا ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 جونہی ان کی قوم نے ان کو نکالا ان پر عذاب آگیا اور وہ تباہ ہوگئی (ابن کثیر )