سورة الإسراء - آیت 26

وَآتِ ذَا الْقُرْبَىٰ حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِيرًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور رشتہ دار کو اس کا حق دے اور محتاج اور مسافر کو بھی ، اور فضول خرچ نہ ہو ،

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 بے جا اڑانے سے مراد یہ ہے کہ ناجائز کاموں میں خرچ کیا جائے (چاہے ایک پیسہ ہی ہو) یا جائز کاموں میں بے سوچے سمجھے اتنا خرچ کیا جائے جو حقداروں کے حقوق ضائع کرنے اور حرام کا ارتکاب کرنے کا سبب بنے۔