سورة النحل - آیت 127
وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللَّهِ ۚ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور صبر کر ، اور بغیر خدا کی مدد کے تو صبر نہ کرسکے گا ، اور ان پر غم نہ کھا ، اور ان کے فریبوں سے تنگ دل نہ ہو۔ (ف ٢)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 یعنی کافروں کی گمراہی اور بری حرکات کا۔