سورة النحل - آیت 108
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ طَبَعَ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَسَمْعِهِمْ وَأَبْصَارِهِمْ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْغَافِلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یہ وہی ہیں ، جن کے (ف ٢) دلوں ، اور کانوں ، اور آنکھوں پر اللہ نے مہر لگائی ، اور یہی غافل ہیں ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 نہ وہ حق بات کو سمجھتے ہیں نہ سنتے ہیں اور نہ ان نشانیوں کو دیکھتے ہیں جو حق کی طرف رہنمائی کرنے والی ہیں۔