سورة النحل - آیت 87

وَأَلْقَوْا إِلَى اللَّهِ يَوْمَئِذٍ السَّلَمَ ۖ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اس دن اللہ کی طرف صلح کا پیغام ڈالیں گے اور ان کے جھوٹ ان سے گم ہوجائیں گے ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11 نہ کوئی بت ان کے کام آئے گا نہ کوئی مشکل کشا ان کی مشکل آسان کرے گا اور نہ کوئی دیوتا یا ٹھاکر یا غوث یا پیر ایسا ہوگا جو آگے بڑھ کر ان کی سفارش کرسکے اور انہیں اللہ تعالیٰ کے عذاب سے چھٹکارا دلا سکے۔ (وحیدی)