سورة النحل - آیت 77
وَلِلَّهِ غَيْبُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَمَا أَمْرُ السَّاعَةِ إِلَّا كَلَمْحِ الْبَصَرِ أَوْ هُوَ أَقْرَبُ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور آسمانوں اور زمین کے بھید اللہ ہی کے پاس ہیں ، اور قیامت کا معاملہ پلک جھپکنے کی مانند یا اس کے بھی قریب ہے ، اللہ ہر شئے پر قادر ہے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 غیب سے مراد وہ باتیں ہیں جو بندوں کے لحاظ سے پوشیدہ ہیں۔ ف 6 یعنی یا اس سے بھی کم دیر میں اللہ تعالیٰ قیامت کو لا سکتا ہے اس کے لئے کوئی کام ذرہ مشکل نہیں ہے۔