سورة النحل - آیت 54
ثُمَّ إِذَا كَشَفَ الضُّرَّ عَنكُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِّنكُم بِرَبِّهِمْ يُشْرِكُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر جب وہ تم سے سختی دور کرد یتا ہے تو تم میں سے فورا ہی ایک فرقہ اپنے رب کے ساتھ شریک ٹھہراتا ہے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 بعض اپنے مالک کا شکر بجالانے کے ساتھ ساتھ کسی دیوی دیوتا یا کسی بزرگ کے شکر یہ کی بھی نیازیں اور نذریں چڑھانا شروع کردیتے ہیں۔