سورة النحل - آیت 18
وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا ۗ إِنَّ اللَّهَ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور اگر تم اللہ کی نعمتیں شمار کرو تو انہیں پورا نہ کرسکو گے بےشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 3 کجا کہ تم ان کا شکر ادا کرسکو۔ ف 4 یعنی یہ اس کی بخشش اور مہربان ہے کہ تمہاری ناشکری کے باوجود تمہیں لاکھوں نعمتیں عطا کرتا ہے اور توبہ و انابت کے بعد تمہارے تمام گناہ معاف کردیتا ہے۔