سورة النحل - آیت 13
وَمَا ذَرَأَ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُخْتَلِفًا أَلْوَانُهُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّقَوْمٍ يَذَّكَّرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور جو اس نے تمہارے لئے زمین میں مختلف رنگوں کی چیزیں پھیلائی ہیں بیشک اس میں نصیحت پکڑنے والوں کے لئے نشانی ہے (ف ١) ۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 7 یعنی انواع و اصناف جیسا کہ جمہور مفسرین نے کہا ہے (مع) مطلب یہ کہ زمین میں طرح طرح کی شکل و صورت رنگ و بو اور مزہ اور خاصیتوں والی چیزیں ہیں کہ سب تمہارے کام میں لگی ہوئی ہیں۔ ان میں حیوانات، نباتات، جمادات اور مرکبات و عناصر شامل ہیں۔ ہمہ از بر تو سرگشتہ و فرمانبردار شرط انصاف نباشد کہ توفرفماں نبری (گلستان سعدی)