سورة النحل - آیت 6

وَلَكُمْ فِيهَا جَمَالٌ حِينَ تُرِيحُونَ وَحِينَ تَسْرَحُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور تمہارے لئے ان میں زینت ہے جب شام کو لاتے اور چرنے جاتے ہو (ف ٢) ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10 یہ دو وقت خوب رونق اور چہل پہل کے ہوتے ہیں اس لئے ان کو خاص طور پر ذکر فرمایا۔