سورة الحجر - آیت 81

وَآتَيْنَاهُمْ آيَاتِنَا فَكَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ہم نے انہیں معجزے پہنچائے سو انہوں نے اس سے منہ موڑا ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 اونٹنی کا معجزہ کئ معجزوں پر مشتمل تھا اس لئے اس کو آیات فرمایا اور ان سے مراد وہ دلائل عقلیہ بھی ہو سکتے ہیں جو توحید پر دال ہیں۔ (روح) ف 2 یعنی کوئی عبرت حاصل نہ کی بلکہ اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں اور حضرت صالح کو چیلنج دیا کہ جس عذاب کی دھمکی دے رہے ہو وہ لے آئو۔