سورة الحجر - آیت 79
فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍ مُّبِينٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ہم نے ان سے بدلہ لیا ، اور یہ دونوں شہر راہ پر نظر آتے ہیں ، (مکہ سے شام کی طرف جاتے ہوئے ) ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 یعنی قوم لوط اور اصحاب ایکہ کا علاقہ۔ قریش ان دونوں سے گزر کرشام آتے جاتے تھے۔ مدین اور ایکہ بھی مراد ہو سکتے ہیں۔ (قرطبی)