سورة الحجر - آیت 37

قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

فرمایا ۔ تجھے مہلت ملی ۔ (ف ١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5۔ یعنی پہلے صورتک جمہور مفسرین نے یہی معنی مراد لئے ہیں کیونکہ پہلے صور کے وقت تو شیطان بھی مر جائے گا اور دوسرے صور یعنی چالیس برس تک دوسروں کے ساتھ مرا رہے گا۔ نیز دیکھئے اعراف آیت 15 و ص :38۔ (روح)۔