سورة الحجر - آیت 3

ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا وَيَتَمَتَّعُوا وَيُلْهِهِمُ الْأَمَلُ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

انہیں چھوڑ کہ کھائیں اور فائدہ اٹھائیں اور امیدوں میں بھولے رہیں آئندہ معلوم ہوگا ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2۔ کہ وہ کس غلط روش پر چل رہے تھے اور یہ کہ انہوں نے دعوت حق کو ٹھکرا کر کسی اور کا نہیں خود اپنا ہی نقصان کیا ہے۔