سورة ابراھیم - آیت 23
وَأُدْخِلَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ ۖ تَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَامٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ایماندار اور نیک کردار باغوں میں داخل ہوں گے ۔ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ۔ ان میں اپنے رب کے حکم سے ہمیشہ رہیں گے ۔ ان کی ملاقات کے وقت کی دعا اس میں سلام ہو گی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 15۔ یعنی اس کی توفیق اور مہربانی سے۔ ف 16۔ یعنی آپس میں ملتے وقت السلام علیکم کہیں گے یا فرشتے ان سے سلام علیکم کہیں گے۔ یعنی ” تم پر سلامتی ہو“۔ اس میں مبارک باد کا مفہوم بھی ہے اور دعا کا بھی۔ (کذافی الوحیدی)۔