سورة ابراھیم - آیت 18
مَّثَلُ الَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ ۖ أَعْمَالُهُمْ كَرَمَادٍ اشْتَدَّتْ بِهِ الرِّيحُ فِي يَوْمٍ عَاصِفٍ ۖ لَّا يَقْدِرُونَ مِمَّا كَسَبُوا عَلَىٰ شَيْءٍ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الضَّلَالُ الْبَعِيدُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جو لوگ اپنے رب کے منکر ہیں ان کی مثال ایسی ہے کہ گویا ان کے اعمال راکھ ہیں جس پر آندھی کے دن زور سے ہوا چلے وہ اپنی کمائی میں سے کسی شئے پر قادر نہ ہوں گے ، یہی پرلے درجے کی گمراہی ہے۔ (ف ٢)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10۔ تو جس طرح اس راکھ کو کوئی ذرہ ہاتھ میں آنا مشکل ہے اسی طرح کافروں کے نیک اعمال۔ خیرات وغیرہ۔ بیکا رہیں۔ ف 11۔ کیونکہ نہ ان کا خدا پر ایمان تھا اور نہ انہوں نے اپنے اعمال سے آخرت چاہی تھی۔