سورة الرعد - آیت 32
وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّن قَبْلِكَ فَأَمْلَيْتُ لِلَّذِينَ كَفَرُوا ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ ۖ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور تجھ سے پہلے رسولوں سے ٹھٹھے کرچکے ہیں ۔ سو میں نے اول کافروں کو مہلت دی ، پھر ان کو پکڑا ، تو میرا عذاب کیسا تھا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11۔ اس سے مقصود نبی ﷺ کو تسلی دینا ہے کہ آپ ﷺ ان کافروں کو بولیوں ٹھٹھولیوں سے بددل نہ ہوں۔