سورة الرعد - آیت 29
الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ طُوبَىٰ لَهُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
جو ایمان لائے اور نیک کام کیے ان کے لیے خوشحالی ہے اور اچھا ٹھکانا ہے (ف ١)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2۔ خوشی یا مبارک باد ” طوبیٰ“ کے لفظی معنی ہیں۔ بعض احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ” طوبیٰ“ جنت کے ایک درخت کا نام بھی ہے۔ (ابن کثیر)