سورة الرعد - آیت 7
وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّبِّهِ ۗ إِنَّمَا أَنتَ مُنذِرٌ ۖ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور کافر کہتے ہیں کہ محمد (ﷺ) پر اس کے رب سے کوئی معجزہ کیوں نہ اترا ۔ تو تو ڈرانے والا ہے اور ہر قوم کے لیے ایک ہادی ہے۔ (ف ٢)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7۔ جسے دیکھ کر ہمیں پتلا چل جاتا کہ یہ واقعی اللہ کے رسول ﷺ ہیں۔ ف 8۔ جیسے خلفاء اربعہ (رض) اور سلف (رح) کہ اس امت کے ہادی ہو گزرے ہیں۔ مستدرک حاکم میں روایت ہے کہ آنحضرتﷺ نے حضرت علی (رض) کو مخاطب کرکے فرمایا کہ میں منذر ہوں اور تو ہادی ہے۔“ مگر یہ روعایت صحیح نہیں ہے پھر خلافت بلافصل پر اس سے استدلال بھی غلط ہے۔ کما لا یخفی (روح)۔