سورة الرعد - آیت 1

المر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ ۗ وَالَّذِي أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ الْحَقُّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

الم ۔ یہ کتاب کی آیتیں ہیں ۔ اور جو کچھ تیرے رب سے تیری طرف اترا ہے وہ حق ہے لیکن اکثر آدمی ایمان نہیں لاتے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2۔ یعنی نظر و تامل نہ کرنے کی وجہ سے اس کی حقانیت پر یقین نہیں رکھتے۔ یہ بطور وصف فرمایا ہے نہ کہ بطور خبر۔ (روح)