سورة الرعد - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

(شروع) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1۔ اس سورۃ کے مکی یا مدنی ہونے میں مفسرین کا اختلاف ہے بعض اسے مکی کہتے ہیں اور بعض مدنی۔ اور بعض کہتے ہیں یہ ہے تو مدنی لیکن اس کی دو آیتیں (31۔32) مکی ہیں۔ جابر (رح) بن زید (ایک تابعی) کہتے ہیں اس سورۃ کے میت کے پاس پڑھنے سے اس کی جان سہولت سے نکلتی ہے۔ اس کے فضائل میں کچھ دیگر روایات بھی مذکور ہیں جن کو محدثین (رح) نے موضوع کہا ہے۔ (شوکانی۔ روح)