سورة یوسف - آیت 54
وَقَالَ الْمَلِكُ ائْتُونِي بِهِ أَسْتَخْلِصْهُ لِنَفْسِي ۖ فَلَمَّا كَلَّمَهُ قَالَ إِنَّكَ الْيَوْمَ لَدَيْنَا مَكِينٌ أَمِينٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور بادشاہ نے کہا یوسف کو میرے پاس لاؤ کہ میں اسے خالص اپنی خدمت میں رکھوں پھر جب یوسف سے بادشاہ نے کلام کیا تو کہا آج کے دن ہمارے پاس مرتبہ والا امانت دار ہے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3۔ یا حضرت یوسف ( علیہ السلام) نے بادشاہ سے گفتگو کی۔ (روح)۔ ف 4۔ اب سے عزیز کا علاقہ موقوف کیا اپنی صحبت میں رکھا (موضح)۔