سورة یوسف - آیت 46

يُوسُفُ أَيُّهَا الصِّدِّيقُ أَفْتِنَا فِي سَبْعِ بَقَرَاتٍ سِمَانٍ يَأْكُلُهُنَّ سَبْعٌ عِجَافٌ وَسَبْعِ سُنبُلَاتٍ خُضْرٍ وَأُخَرَ يَابِسَاتٍ لَّعَلِّي أَرْجِعُ إِلَى النَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَعْلَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

(جا کر کہا) اے یوسف (علیہ السلام) اے سچے آدمی سات موٹی گائیں ہیں جنہیں سات دبلی کھاتی ہیں اور ساتھ سبز بالیں ہیں ، اور دوسری سوکھی ، اس بارہ میں ہمیں فتویٰ دے کہ میں لوگوں کے پاس لوٹ کر جاؤں شاید ان کو معلوم ہو ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6۔ یعنی وہ جان لیں اور پھر اپنے علم کے مقتضیٰ کے مطابق عمل کریں یا یہ کہ انہیں تیری قدر معلوم ہو اور احساس ہو کہ کتنے بڑے ذی علم اور لائق آدمی کو انہوں نے جیل میں ڈال رکھا ہے۔