سورة یوسف - آیت 35
ثُمَّ بَدَا لَهُم مِّن بَعْدِ مَا رَأَوُا الْآيَاتِ لَيَسْجُنُنَّهُ حَتَّىٰ حِينٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر لوگوں کو نشانیاں دیکھنے کے بعد یوں سوجھا کہ اسے ایک وقت تک قید رکھیں ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8۔ یعنی حضرت یوسف ( علیہ السلام) کی عفت و نزاہت اور پاکدامنی کے نشان اور دلائل و شواہد۔ ف 9۔ یعنی غیر معین عرصہ تک۔