سورة یوسف - آیت 22
وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ آتَيْنَاهُ حُكْمًا وَعِلْمًا ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جب وہ اپنی جوانی کو پہنچا ہم نے اسے حکم اور علم دیا ، اور اسی طرح ہم نیکوں کو جزا دیا کرتے ہیں ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 13۔ حکم دیا یعنی عقل سے مشکل باتیں حل کرتے اور علم سے مراد دین ہے۔ قرآن میں ان دونوں لفظوں سے مراد عموماً نبوت ہوتی ہے دیکھئے قصص آیت 14۔ (کذافی ابن کثیر)۔