سورة ھود - آیت 109

فَلَا تَكُ فِي مِرْيَةٍ مِّمَّا يَعْبُدُ هَٰؤُلَاءِ ۚ مَا يَعْبُدُونَ إِلَّا كَمَا يَعْبُدُ آبَاؤُهُم مِّن قَبْلُ ۚ وَإِنَّا لَمُوَفُّوهُمْ نَصِيبَهُمْ غَيْرَ مَنقُوصٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تو (اے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم) ان کی نسبت جن کو یہ لوگ پوجتے ہیں شک میں نہ رہ جیسے پہلے انکے باپ دادا پوجتے تھے ، ویسے یہ بھی پوجتے ہیں ‘ اور ہم ان کا حصہ بغیر گھٹائے ان کو پورا دیں گے ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2۔ یعنی ان کے باطل ہونے یا ان بتوں کے نفع و نقصان کا مالک نہ ہونے یا ان کی بد انجامی میں شک پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ یہ خطاب آنحضرتﷺ کے ذریعہ ہر انسان سے ہے۔ (ابن کثیر)۔