سورة ھود - آیت 102
وَكَذَٰلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَىٰ وَهِيَ ظَالِمَةٌ ۚ إِنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور تیرے رب کی ایسی ہی پکڑ ہے جب وہ ظالموں بستیوں کو پکڑتا ہے ، بےشک اس کی گرفت سخت دکھ دینے والی (ہوتی) ہے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7۔ حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا(إِنَّ اللهَ لَيُمْلِي لِلظَّالِمِ، حَتَّى إِذَا أَخَذَهُ لَمْ يُفْلِتْهُ) کہ اللہ تعالیٰ ظالم کو ڈھیل دیتا ہے لیکن آخر کار جب اسے پکڑتا ہے تو ایسا پکڑتا ہے کہ وہ اس سے بھاگ کر کہیں نہیں جاسکتا۔“ اس کے بعد آپﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ (ابن کثیر)۔ یہ آیت ہر زمانہ میں ہر ظالم کو شامل ہے۔ ایک بزرگ نے کہا ہے کافر کی سلطنت قائم رہتی ہے ظالم کی نہیں رہتی۔ (وحیدی)۔