سورة ھود - آیت 92

قَالَ يَا قَوْمِ أَرَهْطِي أَعَزُّ عَلَيْكُم مِّنَ اللَّهِ وَاتَّخَذْتُمُوهُ وَرَاءَكُمْ ظِهْرِيًّا ۖ إِنَّ رَبِّي بِمَا تَعْمَلُونَ مُحِيطٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بولا ، اے قوم کیا میری برادری خدا کی نسبت تمہارے نزدیک زیادہ زبردست ہے ، اور خدا کو تم نے اپنی پیٹھ پیچھے پھینک دیا ، تمہارے کام میرے رب کے قابو میں ہیں ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7۔ وہ تمہاری مکاریوں اور حیلہ سازیوں سے واقف ہے۔ اس لئے تمہارا کوئی عمل پوشیدہ نہیں۔