سورة ھود - آیت 90

وَاسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ ۚ إِنَّ رَبِّي رَحِيمٌ وَدُودٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اپنے رب سے معافی مانگو پھر اس کی طرف توبہ کرو بےشک میرا رب مہربان محبت والا ہے ،

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2۔ یعنی اپنے بندوں سے اسی لئے تمہیں پہلے سے خبردار کرنے کا انتظام فرمایا ہے۔