سورة ھود - آیت 86

بَقِيَّتُ اللَّهِ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ۚ وَمَا أَنَا عَلَيْكُم بِحَفِيظٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اللہ کا دیا جو بچے ‘ وہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر مومن ہو ، اور میں تمہارا نگہبان نہیں ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3۔ نقل ہے کہ امانت کا روپیہ۔۔ لیتے تھے۔ (موضح)۔ ابن کثیر میں ہے وہ لوگ ڈاکتے ڈالتے تھے۔ ف 4۔ یعنی تم پر نگران تو نہیں ہوں جو ہر وقت تمہاری ناپ تول کو دیکھتا رہوں میرا کام تو تمہیں سمجھا دینا اور خدا کے عذاب سے ڈرا دینا ہے۔ ماننا نہ ماننا تمہارا کام ہے۔