سورة ھود - آیت 83

مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ ۖ وَمَا هِيَ مِنَ الظَّالِمِينَ بِبَعِيدٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جو کہ تیرے رب کے پاس نشان دار تھیں (ف ٣) اور وہ (لوط (علیہ السلام) کی) بستی ظالموں (اہل مکہ) سے کچھ دور نہیں ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12۔ یعنی آج جو لوگ ظلم کی روش پر چل رہے ہیں ( جیسے کفار مکہ) ان پر بھی نزولِ عذاب بعید از قیاس نہیں۔ عذاب اگر قوم لوط پر آسکتا تھا تو ان پر بھی آسکتا ہے۔