سورة ھود - آیت 67

وَأَخَذَ الَّذِينَ ظَلَمُوا الصَّيْحَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دِيَارِهِمْ جَاثِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ظالموں کو چنگھاڑنے پکڑ لیا ، سو وہ فجر کو اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے ،

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 11۔ ان پر عذاب آیا اس طرح کہ رات کو پڑے سوتے تھے۔ فرشتے نے چنگھاڑ ماری سب کے جگر پھٹ گئے۔ (موضح)۔ سورۃ اعراف میں ہے ” فاخذتھم الرجفۃ“ شاید کہ صیحہ کے بعد رجفہ واقع ہوا ہو یا دوگونہ عذاب بیک وقت آیا ہو۔