سورة ھود - آیت 67
وَأَخَذَ الَّذِينَ ظَلَمُوا الصَّيْحَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دِيَارِهِمْ جَاثِمِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ظالموں کو چنگھاڑنے پکڑ لیا ، سو وہ فجر کو اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11۔ ان پر عذاب آیا اس طرح کہ رات کو پڑے سوتے تھے۔ فرشتے نے چنگھاڑ ماری سب کے جگر پھٹ گئے۔ (موضح)۔ سورۃ اعراف میں ہے İفَأَخَذَتۡهُمُ ٱلرَّجۡفَةُĬ شاید کہ صیحہ کے بعد رجفہ واقع ہوا ہو یا دوگونہ عذاب بیک وقت آیا ہو۔