سورة ھود - آیت 61

وَإِلَىٰ ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحًا ۚ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۖ هُوَ أَنشَأَكُم مِّنَ الْأَرْضِ وَاسْتَعْمَرَكُمْ فِيهَا فَاسْتَغْفِرُوهُ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ ۚ إِنَّ رَبِّي قَرِيبٌ مُّجِيبٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ہم نے ثمود کی طرف اس کا بھائی صالح بھیجا کہا اے قوم اللہ کی عبادت کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ‘ اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور اس میں تمہیں بسایا ، سو تم اس سے مغفرت مانگو ، پھر اس کی طرف توبہ کرو ، بےشک میرا رب نزدیک ہے قبول کرنے والا (ف ٢) ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1۔ یعنی اب تک جو کفرو شرک کرتے رہے ہو اس کی اپنے رب سے معافی مانگو۔ ف 2۔ یعنی تمام معبودوں کو چھوڑ کر اللہ کی طرف پلٹ آئو۔