سورة ھود - آیت 26

أَن لَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ ۖ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ أَلِيمٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کہ اللہ کے سوا کسی کو نہ پوجو ، میں تمہاری نسبت دکھ دینے والے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1۔ اس ” عذاب الیم“ سے مراد آخرت کا عذاب بھی ہوسکتا ہے اور طوفان کا عذاب بھی۔ (روح المعانی) یہ وہی ابت ہے جو اس سے پہلے سورۃ کے آغاز میں آنحضرت کی زبان سے ادا ہوئی۔