سورة ھود - آیت 20
أُولَٰئِكَ لَمْ يَكُونُوا مُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ وَمَا كَانَ لَهُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ۘ يُضَاعَفُ لَهُمُ الْعَذَابُ ۚ مَا كَانُوا يَسْتَطِيعُونَ السَّمْعَ وَمَا كَانُوا يُبْصِرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ ملک میں (بھاگ کر) تھکا نہ سکیں گے ، اور اللہ کے سوا ان کا کوئی دوست نہ ہوگا ، ان کو دونا عذاب ملے گا ، اس لئے کہ وہ دیکھتے نہ تھے۔ (ف ٢)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3۔ جو انہیں اللہ کے عذاب اور پکڑ سے بچا سکے۔ (کبیر)۔ ف 4۔ یعنی اللہ پربہتان باندھا۔ ان کو کیسے معلو ہوا کہ فلاں فلاں بت یا بزرگ ان کو بچالیں گے؟ نہ غیب کی باتیں انہوں نے سنیں نہ غیب دیکھا۔ (وقریبا من ھذافی الروح)۔