سورة یونس - آیت 84

وَقَالَ مُوسَىٰ يَا قَوْمِ إِن كُنتُمْ آمَنتُم بِاللَّهِ فَعَلَيْهِ تَوَكَّلُوا إِن كُنتُم مُّسْلِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اے قوم ، اگر تم اللہ پر ایمان لائے ہو ، تو اسی پر بھروسا رکھو ، اگر تم مسلمان ہو ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4۔ اس آیت میں اللہ پر توکل کو ایمان اور اسلام کا لازمی نتیجہ قرار دیا گیا ہے جیسا کہ دوسری آیات میں ایمان اور توکل یا عبادت اور توکل کو ایک ساتھ بیان فرمایا ہے۔ (دیکھئے ہود آیت 23 سورۃ ملک آیت 29 اور سورۃ فاتحہ آیت 4)۔