سورة یونس - آیت 73

فَكَذَّبُوهُ فَنَجَّيْنَاهُ وَمَن مَّعَهُ فِي الْفُلْكِ وَجَعَلْنَاهُمْ خَلَائِفَ وَأَغْرَقْنَا الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا ۖ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنذَرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر انہوں نے اسے جھٹلایا ، تب ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو کشتی میں بچا لیا ‘ اور انہیں جانشین کیا ، اور جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے ، ان کو غرق کردیا ، سو دیکھ کہ ڈرائے ہوؤں کا کیا انجام ہوا (ف ٢) ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2۔ یعنی ان کے بعد وہی دنیا میں بسنے والے رہ گئے۔ (شوکانی)۔ ف 3۔ کیسے تباہ و برباد کردیے گئے۔ اس میں آپﷺ کو اور صحابہ (رض) کرام کو تسلی ہے اور ان لوگوں کے لئے مقام عبرت ہے جو آج بھی آنحضرت ﷺ کی تکذیب کر رہے ہیں۔ (شوکانی)۔