سورة یونس - آیت 58

قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تو کہہ یہ اللہ کا فضل اور اس کی مہر سے سوچاہئے کہوہ اس سے خوش ہوں ، یہ اس سے بہتر ہے جو سمیٹتے ہیں ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8۔ دنیا کا مال و اسباب فانی اور آنے جانے والی چیز ہے پھر اللہ تعالیٰ کے فضل و رحمت کے مقابلہ میں اس کی کیا حیثیت ہوسکتی ہے کہ اس پر خوش ہوا جائے۔ اوپر فرمایا تھا کہ تمام دنیا کا مال و متاع بدلہ میں دینے پر نجات نہیں مل سکے گی لہٰذا اللہ کے فضل و رحمت کا ذخیرہ جمع کرو جو آخرت میں نجات کا ذریعہ بن سکے۔ (سید احمد حسن)۔